وزیر اعظم شہباز شریف کا 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والوں کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) وزیر اعظم شہباز شریف نے اعلان کیا ہے کہ 300 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے کے فیول ایڈجسٹمنٹ چارجز ختم کردیے۔

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کرکے معیشت کو تباہ کیا، یہ حکومت پاکستان کی تمام سیاسی جماعتوں کی نمائندہ حکومت ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ سابق حکومت نے ڈالر کمانے کے لیے چینی برآمد کرنے کی اجازت دی، سابق حکومت نے چینی برآمد کرنے کے ساتھ اس پر سبسڈی بھی دی، اس طرح سبسڈی سے پاکستان کے اربوں روپے سابق حکومت نے ہڑپ کیے۔

شہباز شریف نے کہا کہ ہم نے مہنگا ترین تیل خرید کر مہنگی ترین بجلی بنائی ، ہم نے مہنگی ترین بجلی عام آدمی کو سستے داموں میں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں