ریلیف آپریشن: پاک بحریہ نے پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں سیلاب سے متاثرہ محصور افراد کو ہوور کرافٹس کے ذریعے محفوظ مقامات تک پہنچا یا

ترجمان پاک بحریہ کے اعلامیے کے مطابق پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک بحریہ کا امدادی آپریشن جاری ہے۔
پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ ہوور کرافٹس کے ذریعے دادو کے گوٹھ احمد خان چانڈیو سے 23 محصور افراد کو نکال کر محفوظ مقام پہنچا دیا گیا ہے۔

ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر اور کشتیوں سے بھی لوگوں کو محفوظ مقامات تک پہنچایا جا رہا ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ پاک بحریہ کی امدادی ٹیمیں متاثرینِ سیلاب کو راشن، طبی امداد اور دوائیں بھی دے رہی ہیں۔

ترجمان پاک بحریہ کا مزید کہنا ہے کہ راجن پور، ڈی آئی خان، میر پور خاص، سکھر اور دیگر علاقوں میں بھی ریلیف آپریشن جاری ہے۔

پاک بحریہ کے ترجمان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پاک بحریہ مشکل میں گھرے ہم وطنوں کی مدد کے لیے ہمہ وقت تیار اور پُر عزم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں