انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عملہ قوم کی عظیم خدمت کررہا ہے’ بلوچستان مزدوروں کیلئے 50لاکھ روپےامداد کا اعلان.وزیراعظم شہبازشریف

انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عملہ قوم کی عظیم خدمت کررہا ہے.
وزیر اعظم نے صوبہ بلوچستان کے ضلع کچھی کا دورہ کیا جہاں شہبازشریف کو سیلاب متاثرہ روڈ اور ریلوے انفرااسٹرکچر کی بحالی پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ انفرا اسٹرکچر کی بحالی کا کام تیزی سے جاری ہے۔

دورے کے دوران وزیراعظم شہبازشریف نے انفرااسٹرکچر کی بحالی کے کام کو سراہا۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم یہاں موجود تمام افراد کا شکریہ ادا کرتے ہیں، آپ لوگ بہت مشکل وقت میں کام کر رہے ہیں۔
نہوں نے کہا کہ سیلاب سے لاکھوں گھر تباہ ہوگئے، لوگوں کے مال مویشی بہہ گئے، فصلیں تباہ ہو گئیں، انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مصروف عملہ قوم کی عظیم خدمت کر رہا ہے۔

وزیر اعظم نے کہا کہ یہاں انفرااسٹرکچر کی بحالی میں مصروف مزدوروں کے لیے 50 لاکھ روپے کا اعلان کرتا ہوں، متاثرہ سڑکوں کو جلد از جلد بحال کیا جائے۔

‘سیلاب سے متاثرہ پلوں کو دوبارہ بنایا جائے گا’

شہبازشریف نے کہا کہ سیلاب سے پورے ملک میں تباہی پھیلی ہے، چند دنوں بعد میں ایک بار پھر فضائی جائزہ لوں گا، امید ہے تمام امور احسن انداز سے مکمل ہوں گے۔

انکا کہنا ہے کہ سیلاب سے متاثرہ پلوں کو دوبارہ بنایا جائے گا، بی بی نانی میں ٹریفک بحال کی گئی ہے، وزیر اعلیٰ بلوچستان نے بھی اچھا کام کیا ہے، اس طرح کا کام سب کے لیے مشعل راہ ہوتی ہے، پوری قوم اس وقت یک جان دو قالب ہیں، میں نے فضائی جائزہ لیا، کام بہت اچھا ہورہا ہے۔

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ سیلاب کی تباہی سے سب سے زیادہ بچے متاثر ہورہے ہیں، بدقسمتی سے 400 بچے جاں بحق ہوئے جو مجموعی ہلاکتوں کی ایک تہائی تعداد بنتی ہے، یونیسیف اور دیگر عالمی اداروں سے بچوں کی جان بچانے کیلئے امداد کی اپیل کرتا ہوں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں