سیلاب سے پاکستان میں اتنی بڑی تباہی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔ وزیرِ اعظم شہباز شریف

ڈیرہ اسماعیل خان: (نیوز رپورٹر) سیلاب سے پاکستان میں اتنی بڑی تباہی اپنی زندگی میں نہیں دیکھی۔

تفصیلات کے مطابق: وزیرِ اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ سابق حکومت نے چار سال تک ملکی وسائل برباد کئے، سیلاب متاثرین کی بحالی میں وقت لگے گا، بحالی راتوں رات ممکن نہیں۔ صاف پانی مہیا کرنا، گھروں کو دوبارہ آباد کرنے لیے کھربوں روپے درکار ہیں

ڈیرہ اسماعیل خان میں سگو پل بحالی کے کام کا جائزہ لینے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے تمام ادارے مل کر کام کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ دو ہفتوں میں ٹانک میں 100 گھروں پر مشتمل پہلے منصوبے کا افتتاح کریں گے۔

شہباز شریف کا کہنا ہے کہ وفاقی اور صوبائی ادارے عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں، سندھ میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، مصیبت کی گھڑی میں آپ کے ساتھ ہیں۔
وزیرِ اعظم نے مزید کہا کہ سیلاب متاثرہ فی خاندان کو 25 ہزار روپے دے رہے ہیں، سیلاب سےجاں بحق افراد کے لواحقین کو دس لاکھ روپے معاوضہ دے رہے ہیں، این ڈی ایم اے کے ذریعے گزشتہ روز 2 لاکھ خیموں کی خرید کا فیصلہ کیا، سیلاب سے وبائی امراض پھیلنے کا چیلنج درپیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں