319

حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد

کراچی :(کرائم رپورٹر) سیشن عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملیرکورٹ کراچی میں اپوزیشن لیڈرحلیم عادل شیخ کے خلاف سرکاری اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی۔

عدالت نے اینٹی انکروچمنٹ کی درخواست پر فیصلہ سناتے ہوئے اینٹی انکروچمنٹ حکام کی حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کر دی۔

سیشن عدالت نے جوڈیشل مجسٹریٹ کے فیصلے کو برقرار رکھا۔ جوڈیشل مجسٹریٹ ملیر نے اپوزیشن لیڈر کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا۔

اینٹی انکروچمنٹ حکام نے ملزم حلیم عادل شیخ کے جسمانی ریمانڈ کے لئے سیشن عدالت سے رجوع کیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں