ملکۂ برطانیہ لزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان بھر میں کل یومِ سوگ منایا جائیگا. پرچم سر نگوں رہے گا

اسلام آباد: (ویب ڈیسک نیوز) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے ملکۂ برطانیہ کی وفات پر یومِ سوگ منانے کا اعلان کر دیا.
تفصیلات کے مطابق ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی وفات پر پاکستان میں سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کا فیصلہ ہے۔ اس ضمن میں نوٹی فکیشن جاری کیا گیا ہے جس کے مطابق کل (12 ستمبر کو) پاکستان میں یومِ سوگ کے طور پر منایا جائے گا۔ وزارتِ خارجہ نے وزیرِ اعظم شہباز شریف کو ملکۂ برطانیہ کی وفات پر سرکاری سطح پر یومِ سوگ منانے کی تجویز دی تھی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے وزارتِ خارجہ کی تجویز کی منظوری دے دی ہے۔
وزیرِ اعظم نے کابینہ ڈویژن کو یومِ سوگ سے متعلق انتظامات کرنے کی ہدایت بھی کی ہے۔
واضح رہے کہ برطانیہ کی ملکہ الزبتھ الیگزینڈرا میری ونڈسر 8 ستمبر کو 96 برس کی عمر میں انتقال کر گئی تھیں۔
ملکۂ برطانیہ الزبتھ دوم کی آخری رسومات 19 ستمبر کو ادا کی جائیں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں