اسلام آباد:(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو اسمبلی میں واپس جانے کاچیف جسٹس عمرعطا بندیا ل کا مشورہ اچھا نہیں لگا، استعفوں کی منظوری سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران دی گئی ان کی رائے کوآئین سے متصادم قرار دیدیا۔
فواد چوہدری نے کہا کہ الیکشن اخراجات سے بڑی قیمت سپریم کورٹ کے فیصلے کی چکا رہے ہیں جس کے ذریعے انتخابات کو روکا گیا ۔
یاد رہے کہ آج چیف جسٹس عمرعطا بندیال نے پاکستان تحریک انصاف کو واپس اسمبلیوں میں جانے کا مشورہ دیتے ہوئے ریمارکس دیے کہ پارلیمان میں کردار ادا کرنا ہی اصل فریضہ ہے،پی ٹی آئی کو اندازہ ہے 123 نشستوں پر ضمنی انتخابات کے کیا اخراجات ہونگے؟ ۔