اسلام آباد:سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے چیئر مین پاکستان تحریک انصاف کی مبینہ آڈیو لیکس پر کہنا ہے کہ “نئی لیکس سے صرف یہ کنفرم ہوتا ہے کہ امریکی مراسلہ وزیراعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی “۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر فواد چوہدری نے عمران خان اور ان کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کے درمیان ہونے والی مبینہ آڈیو لیکس پر پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ یہ لیکس صرف کنفرم کرتی ہے کہ امریکی مراسلہ وزیر اعظم سے چھپانے کی کوشش کی گئی تھی ۔
واضح رہے کہ ایک آڈیو لیک ہو ئی ہے جس میں مبینہ طورپرعمران خان کو یہ کہتے سنا جاسکتا ہے کہ “اب ہم نے صرف کھیلنا ہے۔۔ نام نہیں لینا امریکا کا۔