وزیرخزانہ اسحاق ڈار کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت بڑی کمی کا اعلان

اسلام آباد: (انمول نیوز) وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمت میں 12 روپے 63 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 224 روپے 80 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ڈیزل کی قیمت میں 12 روپے 13 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، ڈیزل کی نئی قیمت 235 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں 10 روپے 78 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی، لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت 186 روپے50 پیسے فی لیٹر ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ مٹی کے تیل کی قیمت میں 10 روپے 19 پیسے فی لیٹر کمی کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 191 روپے 83 پیسے ہوگی۔

وزیر خزانہ نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اطلاق آج رات12 بجے سے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں