وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق کی فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات ، پاکستان میں آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال

بخارسٹ: (ویب ڈیسک) رومانیہ میں وفاقی وزیر آئی ٹی امین الحق نے فیس بک کے اعلیٰ سطحی وفد سے ملاقات کی، فیس بک کی ملکیتی کمپنی میٹا سے پاکستان میں جلد اپنا رابطہ آفس کھولنے اور سرمایہ کاری پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر امین الحق نے کہا کہ پاکستان کی 22 کروڑ کی آبادی میں فیس بک صارفین کی تعداد ساڑھے 4 کروڑ سے زائد ہے، جس تیزی سے کنکٹیویٹی فراہمی کے منصوبے مکمل کر رہے، آئندہ چند سال میں یہ تعداد ڈبل ہوجائے گی، ضروری ہے کہ فیس بک صارفین سے فوری رابطوں کیلئے پاکستان میں اپنا دفتر قائم کرے۔
میٹا وفد نے پاکستان میں تیزی سے پھیلتی کنکٹیویٹی اور انٹرنیٹ صارفین کی تعداد میں اضافے پر اظہار اطمینان کرتے ہوئے کہا کہ میٹاورس کے استعمال اور انٹرنیٹ مستقبل کیلئے باہمی تعاون کی ضرورت ہے، میٹاورس سے پاکستان طویل مدتی معاشی فوائد حاصل کرسکتا ہے، جلد ہی پاکستان کا دورہ کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں