اینڈرائیڈ موبائل کا ایسا استعمال جس کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

موبائل فون کا استعمال تو آج کل ہر کسی کی ضرورت ہے اور یہ عام بات ہے کے جب آپ استعمال کرتے ہیں تو اس کو چارج بھی کرنا ہوتا ہے۔

آج کل زیادہ تر لوگ موبائل کو زیادہ استعمال کرنے کیلئے اس کو ساتھ ہی چارج پر بھی لگائے رکھتے ہیں، انکا ماننا ہے کہ اس طرح چارجنگ ختم نہیں ہو گی اور انکا کام بھی ہو جائے گا۔

لیکن یہاں ہم آپ کو بتاتے چلیں کے ایسا کرنے سے آپ کا موبائل جلد خراب ہو سکتا ہے تو ایسا ہرگز نہ کریں۔

بلکہ جب بھی چارج پر لگائیں تو موبائل فون کا وائی فائی بند کردیں اس سے آپ کا موبائل کم وقت میں جلدی چارج ہو جائے گا یا پھر ایک کام یہ کریں کے موبائل فون کو سوئیچ آف کر کے چارج کریں۔
آج ہم آپ کو اینڈرائیڈ موبائل کا ایسا استعمال بتائیں گے جس کو جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔

کیا آپ جانتے ہیں کہ آپ اپنے موبائل میں ایک ایسی ایپلیکیشن ڈاؤنلوڈ کر سکتے جس کے ذریعے آپ اپنے موبائل میں موجود تصاویر، ویڈیوز، ڈاکیومنٹس اور آڈیو کو محفوظ رکھ سکتے ہیں۔

اگر نہیں تو کوئی مسئلے والی بات نہیں کیونکہ آج ہم آپ کو اسی ایپ کے بارے میں بتانے والے ہیں۔

آپ کو بس کرنا یہ ہے کہ ٹارچ گیلری والٹ نامی ایپ ڈاؤنلوڈ کرنی ہے، جب آپ ڈاؤنلوڈ کر لیں گے تو سب سے پہلی اسکرین آتی جو ظاہر کرتی ہے کہ آپ ٹارچ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

لیکن آپ نے بس وہیں پر رک نہیں جانا بلکہ ٹارچ لفظ کو ٹچ کرنا ہے اس سے ایک نئی اسکرین کھل جائے گی جس میں آپ سے پاسورڈ ڈالنے کا کہا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں