برطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ

لندن: ببرطانیہ کے شاہ چارلس سوئم کا موسمیاتی تبدیلی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ.
غیر ملکی میڈیا کے مطابق شاہ چارلس سوئم کو عہدہ سنبھانے کے بعد پہلی بار کسی کانفرنس میں باضابطہ مدعو کیا گیا تھا، اگر وہ مصر جاتے تو یہ ان کا پہلا غیر ملکی دورہ کہلاتا۔

کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ شاہ چارلس سوئم سے برطانوی وزیراعظم لز ٹرس کی ملاقات کے بعد سامنے آیا۔ لز ٹرس نے کانفرنس پر اعتراض اٹھایا تھا۔

دی گارڈین نے اپنی رپورٹ میں شاہی خاندان کے اہم ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا کہ کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ حکومت سے مشورے کے بعد کیا گیا، فیصلے سے یہ دکھانے کی کوشش کی گئی کہ شاہ چارلس حکومت کے مشورے پر عمل کرتے ہیں۔

ذرائع کے مطابق شاہ چارلس کی کانفرنس میں شرکت کے لیے تمام انتظامات پہلے ہی مکمل کرلیے گئے تھے اور عالمی رہنماؤں سے ان کی ملاقاتوں کا شیڈول بھی تیار تھا۔

کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا باضابط اعلان ابھی ہونا باقی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں