پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ساڑھے چار سال بعد لاہور سے لندن روانہ

پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز ساڑھے چار سال بعد لاہور سے لندن روانہ ہوگئی ہیں۔
لاہور: (نمائیندہ انمول نیوز) پاکستان مسلم ن لیگی رہنما مریم نواز کو گزشتہ شام لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر پاسپورٹ واپس کیا گیا تھا، پاسپورٹ کی وصولی کے بعد آج صبح مریم نواز لاہور اپنی قیام گاہ سے ایئرپورٹ پہنچیں، ان کا ذاتی عملہ بھی لندن جانے کے لیے ان کے ہمراہ تھا۔

مریم نواز نے روانگی سے قبل جاتی امرا میں اپنے دادا، دادی اور والدہ کی قبروں پر حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔

ن لیگی رہنما نجی ایئر لائن سے براستہ دوحہ لندن پہنچیں گی اور ایک ماہ لندن میں قیام کریں گی، لندن میں نواز شریف، حسن نواز اور حسین نواز ان کا استقبال کریں گے، مریم نواز والدہ کے انتقال کے بعد پہلی بار اپنے بھائیوں سے ملاقات کریں گی۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز لندن جانے کے لیے لاہور ایئرپورٹ پہنچی تو شہریوں نے ان کے ساتھ سیلفیاں لیں۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان بھی ان کے ہمراہ جائیں گے۔مریم نواز کے شوہر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کچھ روز بعد لندن روانہ ہوں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں