نیوزی لینڈ میں جاری سہ ملکی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان نے دلچسپ مقابلے کے بعد بنگلہ دیش کو 21 رنز سے شکست دیدی ۔
بنگلہ دیش کی ٹیم نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بلے بازی کی دعوت دی ، پاکستانی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں پر 167 رنز بنائے۔
پاکستان کی جانب سے اوپنر بلے باز محمد رضوان 50 گیندوں پر 2 چھکوں اور 7 چوکوں کی مدد سے 78 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے ۔ پاکستان کی پہلی وکٹ 52 کے مجموعی سکور پر گری جب کپتان بابر اعظم 25 گیندوں پر 22 رنز بنا کر مہدی حسن کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ۔
محمد رضوان نے شان مسعود کیساتھ دوسری وکٹ کی شراکت میں سکور کو 94 کے ہندسے تک پہنچایا جہاں شان مسعود نسیم احمد کی گیند پر کیچ آؤٹ ہوئے ، انہوں نے 22 گیندیں کھیل کر1 چھکے اور 4 چوکوں کی مدد سے 31 رنز بنائے ۔