ملتان نشتر اسپتال کے ڈیڈ ہاؤس کی چھت پر لاوارث لاشیں پھینکنے کا دلخراش واقعہ پیش آیا ہے.
ملتان: ( انمول نیوز) نشتر اسپتال کی چھت پر کمرے میں مزید لاوارث لاشوں کا انکشاف ہوا ہے۔نشتر اسپتال کی چھت اور کمرے میں درجنوں لاشیں گل سڑ رہی ہیں جس پر چوہدری پرویز الٰہی نے افسوسناک واقعے کی انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ذمہ دارعملے کے خلاف سخت تادیبی کارروائی کی جائے۔
وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ لاشیں چھت پر پھینک کر غیر انسانی فعل کا ارتکاب کیا گیا ہے،لاشوں کی بے حرمتی کا واقعہ ناقابل برداشت ہے۔انھوں نے کہا کہ کسی بھی معاشرےمیں ایسے واقعہ کی کوئی گنجائش نہیں، چھت پر لاوارث لاشوں کو پھینکنے کا واقعہ انسانیت کی تضحیک ہے، انکوائری جلد مکمل کر کے ذمہ دارو ں کا تعین کیا جائے، کڑی سزا دی جائے۔
گذشتہ روز نشتر اسپتال ملتان میں لاوارث لاشوں کوچھت پر پھینکنے کا انکشاف سامنے آیا تھا۔
پنجاب حکومت نےتحقیقات کیلئے انکوائری کی ہدایت کی تھی، جس کے بعد محکمہ ایس اینڈجی اے ڈی نے انکوائری کیلئے ایم ایس نشتراسپتال کو خط لکھا تھا۔
خط میں کہا گیا تھا کہ 3 دن میں انکوائری مکمل کرکے رپورٹ بھجوائی جائے، نشتر اسپتال ملتان کی چھت پر لاشیں پھینکا افسوسناک واقعہ ہے، واقعہ منظرعام پر آیا، جس سے عوام میں کھلبلی مچ گئی۔
محکمہ ایس اینڈ جی اے ڈی کا کہنا تھا کہ مجازاتھارٹی نے اس معاملے کا سخت نوٹس لیا ہے، اس اندوہناک واقعے کی تفصیلی انکوائری کی جائے۔