آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان، فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔

پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے 5 ہفتوں میں ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ ایکسٹینشن نہیں لوں گا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ آرمی چیف نے کہا ہے کہ فیصلہ کر لیا ہے، جو 5 ہفتے میں سامنے آ جائے گا۔

ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ نے یہ بھی کہا ہے کہ فوج اب سیاست میں کردار ادا نہیں کرے گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں