333

قبل ازوقت انتخابات کیلئے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔ وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف

اسلام آباد (انمول نیوز) – وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے قبل ازوقت انتخابات کیلئے کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے۔

ہفتہ کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے حکومت نے پی ٹی آئی کے ساتھ مذاکرات کی خبروں کو مسترد کردیا۔ انہوں نے کہا کہ مارچ اپریل میں الیکشن کیلئے بیک ڈور کوئی ملاقات ہوئی نہ پی ٹی آئی کے ساتھ کوئی رابطہ ہے۔

وزیردفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے توشہ خانہ سے متعلق نیا قانون زیر غور ہے، عمران خان جیسے لیڈر تحائف کو مارکیٹ میں فروخت کردیتے ہیں۔

خواجہ آصف نے پریس کانفرنس کے دوران عمران خان کا ویڈیو بیان چلوا دیا، کہا کہ جس کو نااہل کیا جاتا ہے اس نے کوئی تو جرم کیا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ فیٹف کی گرے لسٹ سے نکلنے کا کریڈٹ جس کا اسی کو ملنا چاہئے، پی ٹی آئی والے کریڈ لینے کی کوشش کر رہے ہیں۔ آئندہ عام انتخابات اپنے وقت پر ہوں گے، قانون کے تحت آئندہ ماہ آرمی چیف کی تعیناتی ہوگی۔

وزیر دفاع بولے کہ چودھری پرویز الہٰی آنے والے حالات میں عمران خان کا ساتھ نہیں دے پائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کا سلسلہ زیادہ دیر چلنے والا نہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں