پرتھ: (ویب ڈیسک) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سُپر 12 مرحلے کے دوسرے میچ میں انگلینڈ نے افغانستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ آسٹریلیا کے شہر پرتھ میں کھیلا جارہا ہے جہاں انگلینڈ کی قیادت جوز بٹلر اور افغانستان ٹیم کی کپتانی محمد نبی کر رہے ہیں۔
افغانستان کی پلیئنگ الیون میں حضرت اللہ زازئی، وکٹ کیپر رحمٰن اللہ گُرباز، ابراہیم زادران، نجیب اللہ زادران، عثمان غنی، محمد نبی، عظمت اللہ عمر زئی، راشد خان، فضل حق فاروقی، مجیب الرحمٰن اور فرید احمد ملک شامل ہیں۔
اس سے قبل سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کو 89 رنز سے شاندار شکست دی۔