چیئرمین عمران خان نے اپنی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد (انمول نیوز) – عمران خان نے اپنی نااہلی کے الیکشن کمیشن کے فیصلے کو چیلنج کر دیا۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں عمران خان کی جانب سے بیرسٹر علی ظفر نے الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف درخواست دائر کی۔
درخواست میں سیکریٹری الیکشن کمیشن، قومی اسمبلی کے اسپیکر اور سیکریٹری سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔

عمران خان کی درخواست پر رجسٹرار آفس کے اعتراضات دوسری جانب عمران خان کی درخواست پر اسلام آباد ہائی کورٹ کی رجسٹرار آفس نے متعدد اعتراضات عائد کر دیے ہیں۔

رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے بائیو میٹرک تصدیق نہیں کرائی۔

اعتراض میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کے نااہلی کے فیصلے کی مصدقہ نقل درخواست کے ساتھ منسلک نہیں۔

الیکشن کمیشن قانون کے خلاف اقدامات کر رہا ہے، عمران خان کے وکیل
عمران خان کے وکیل علی محمد بخاری نے الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ الیکشن کمیشن نے عمران خان کی نااہلی کا فیصلہ دیا اور ابھی تک تفصیلی فیصلے کی کاپی نہیں دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں