ٹی 20ورلڈ کپ : بابر اور رضوان نےاہم اعزاز اپنے نام کر لیا

سڈنی (انمول نیوز آن لائن ) ٹی 20 ورلڈکپ کے سیمی فائنل میں پاکستان کی اوپننگ جوڑی بابر اور رضوان نے اہم اعزاز اپنے نام کر لیا ہے، محمد رضوان اور بابر اعظم ورلڈ کپس کےدوران تیسری بار مجموعی طور پر سینچری سکور کرنے والی جوڑی بن گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کی مشہور اوپننگ جوڑی بابراعظم اور رضوان نے سیمی فائنل میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو بہترین آغاز فراہم کیا ہے ، بابر اور رضوان نے سیمی فائنل میں 100 سکورز سے زائد کی پارٹنرشپ قائم کی ہے ، اور وہ ایسا ورلڈ کپ میں تیسری بار کر چکے ہیں ۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا اعزاز

بابر اعظم سولہویں مرتبہ سنچری شراکت میں حصہ دار بنے ہیں، بابر نے رضوان کے ساتھ 9 مرتبہ سنچری شراکتیں بنائی ہیں۔
بابر اعظم نے احمد شہزاد اور حسین طلعت کے ساتھ دو دو مرتبہ سنچری شراکت بنائی جبکہ حیدر علی، حارث سہیل اور حفیظ کے ساتھ ایک ایک سنچری شراکت بنائی ہے۔

بھارت کے روہت شرما نے کیریئر میں 14 سنچری شراکت میں حصہ دار رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں