ٹی 20 ورلڈکپ۔ شاہینوں نے بڑھادی قوم کی شان، فائنل میں پہنچ گیا پاکستان

سڈنی: ٹی20 ورلڈکپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان نیوزی لینڈ کوبآسانی ہرا کرفائنل میں پہنچ گیا۔

نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا، پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کیوی ٹیم نے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 152 رنز اسکور کیے، کپتان کین ولیمسن نے 46 جبکہ ڈیرل مچل 53 رنز بناکر نمایاں رہے۔

دیگر کھلاڑیوں میں فن ایلن 4، ڈیون کونوے 21، گلین فلپس 6، جیمز نیشم 14 رنز بناسکے۔پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 2 جبکہ محمد نوازنے ایک وکٹ حاصل کی۔

قبل ازیں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیم سن نے ٹاس جیت کرپاکستان کے خلاف بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے، دونوں ٹیموں میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ۔

اس موقع پر قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم نے کہا کہ نیوزی لینڈ کی جلد وکٹیں گرا کر دباؤ بڑھانے کی کوشش کریں گے تاکہ ایونٹ کے فائنل میں رسائی کو ممکن بنائیں۔

قبل زیں ٹی20 ورلڈکپ میں دونوں ٹیمیں 6 مرتبہ ایک دوسرے کے آمنے سامنے آئی ہیں، جس میں قومی ٹیم کا پلڑا بھاری رہا ہے۔ پاکستان نے حریف ٹیم کو 4 مرتبہ شکست دی ہے جبکہ کیویز 2 بار کامیابی سمیٹ چکے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں