ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ: سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے بد ترین شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میچ میں انگلینڈ بھارت کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر فائنل میں پہنچ گیا۔

ایڈیلیڈ میں کھیلے جانیوالے میچ میں انگلینڈ کے کپتان جوز بٹلر نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا۔

انگلینڈ نے 169 رنز کا ہدف 16 اوورز میں بغیر کوئی وکٹ گنوائے حاصل کیا،انگلینڈ کی جانب سے ایلکس ہیلز اور کپتان جوز بٹلر نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کیا، ایلکس ہیلز نے 80 اور جوز بٹلر نے 85 رنز کی اننگز کھیلی۔

قبل ازیں بھارت نے مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے، بھارت کی جانب سے ہاردیک پانڈیا نے سب سے زیادہ 63 رنز بنائے۔

ویرات کوہلی نے 40 گیندوں پر 50 رنز کی اننگز کھیلی جبکہ کپتان روہت شرما نے 27 رنز بنائے۔سوریارکمار یادیو 14، ریشبھ پینٹ 6 اور کے ایل راہول نے 5 رنز بنائے۔

انگلینڈ کی جانب سے کرس جارڈن 3 اور کرس ووکس اور عادل رشید نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

گزشتہ روز پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2022 کے سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر تیسری مرتبہ فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں