80 لاکھ افراد کو ٹارگٹڈ کاسٹ آف لیونگ سپورٹ کی دوسری قسط کی ادائیگی شروع

لندن (ویب نیوز ڈیسک) ڈپارٹمنٹ فار ورک اینڈ پنشنز (ڈی ڈبلیو پی) کا کہنا ہے کہ کم آمدن والے ایسے افراد جن کو کسی قسم کا بینیفٹس ملتا ہے کو ٹارگٹڈ کاسٹ آف لیونگ پے منٹس کی ادائیگی شروع ہو رہی ہے، کم آمدن والے تقریباً 8ملین افراد کو 324پونڈ کی پے منٹس کی جارہی ہے۔ ڈی ڈبلیو پی کا کہنا ہے کہ 324پونڈ کی دوسری قسط براہ راست لوگوں کے بنک اکائونٹس میں اب سے 23نومبر کے درمیان منتقل کر دی جائے گی جو افراد ٹیکس کریڈٹس کے ذریعے اس پے منٹ کے لیے کوالیفائی کرتےہیں انہیں اس ماہ کے آخر تک قسط مل جائے گی۔ رواں سال کی ابتدا میں 326پونڈ کی پہلی گرانٹ ادا کی گئی تھی جسے بڑھتے ہوئے بلز کے ساتھ ڈیزائن کیا گیا تھا۔ برطانیہ بھر میں مختلف نوعیت کے بینیفٹس بشمول یونیورسل کریڈٹ اور پنشن کریڈٹ حاصل کرنے والے افراد مجموعی طور پر 650پونڈ کی سپورٹ کے اہل ہیں، یہ حکومت کی جانب سے انرجی بلز جیسی لاگت سے نمٹنے کیلئے سب سے بڑی مالی معاونت ہے، یہ فنڈز براہ راست ان اکائونٹس میں ادا کیے جائیں گے جو بینیفٹس پے منٹس وصول کرنے کے لیے استعمال کیے جاتے ہیں جس میں وصول کنندہ کا ریفرنس نیشنل انشورنس نمبر COL، DWPکے ساتھ ہوتا ہے۔ ڈی ڈبلیو پی نے یہ سپورٹ حاصل کرنے والے ہر فرد کو متنبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ کسی قسم کے فراڈ یا اسکیمز کا شکار ہونے کے سلسلے میں احتیاط کا مظاہرہ کرے جو کہ متوقع رقم کے لیے ان کا استحصال کر سکتے ہیں۔ آفیشل پے منٹ آٹومیٹک کی جائے گی اور اس کے لیے اضافی معلومات اور تفصیلات جمع کرانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے، اس حکومتی فنانشل سپورٹ کے اہل افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ درج ذیل بینیفٹس حاصل کرتے ہوں، ان میں یونیورسل کریڈٹ، انکم بیسڈ جاب سیکرز الائونس، انکم سے متعلق ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الائونس، انکم سپورٹ ورکنگ ٹیکس کریڈٹ، چائلڈ ٹیکس کریڈٹ اور پنشن کریڈٹ شامل ہے۔ ڈی ڈبلیو پی کے مطابق بڑھتے ہوئے مصارف زندگی میں سپورٹ کے لیے تازہ ترین گرانٹ کی قسط کے اہل افراد کے لیے ضروری ہے کہ وہ 26اگست سے 25ستمبر کے درمیان بینیفٹس پے منٹ کے دعویدار یا اس کے مستحق ہوں تاہم ان پنشن ہائوس ہولڈر کیلئے استثنیٰ ہے جن کو پرانی تاریخ سے نئے پنشن کریڈٹ کلیم کرنا ہیں۔ ایسے افراد ان پے منٹس کے اہل نہیں ہو سکتے جو نئے سٹائل کے ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الائونس، کنٹری بیوٹری ایمپلائمنٹ اینڈ سپورٹ الائونس یا نیو سٹائل جاب سیکرز الائونس حاصل کرتے ہوں، ایسے افراد کے لیے یونیورسل کریڈٹ حاصل کرنا ضروری ہے، اگر کوئی یہ خیال کرتا ہے کہ وہ اس امداد کو حاصل کرنے کا مستحق ہے لیکن اسے یہ سپورٹ پے منٹ نہیں ملی ہے تو اسے اس آفس سے رابطہ کرنا چاہئے جو ان کے بینیفٹس یا ٹیکس کریڈٹس کی ادائیگی کرتا ہے یا انہیں اس کی رپورٹ کرنی چاہئے۔ رپورٹ کے مطابق 1.1ملین صرف ٹیکس کریڈٹس وصول کرتےہیں اس کے علاوہ وہ کوئی اور بینیفٹس وصول نہیں کرتے ان کو دوسری قسط کی ادائیگی 23 سے 30 نومبر کے درمیان ایچ ایم ریونیو اینڈ کسٹمز (ایچ ایم آر سی) کے ذریعے کی جائے گی اور پے منٹ کا ریفرنس HMRC COLS ہوگا۔ ورک اینڈ پنشنز سیکرٹری مل سٹرائیڈ نے کہا کہ ہم بڑھتے ہوئے مصارف زندگی اور بلند افراط زر کی وجہ سے مشکلات سے دوچار لوگوں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اسی لیے ہم کم آمدن والی فیملیز اور افراد کو سپورٹ کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنا رہے ہیں اور ہم نے سال رواں کے آغاز میں ہی لوگوں کو پہلی قسط کے ذریعے سپورٹ فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیلنجنگ گلوبل اکنامک صورتحال میں ہم کم آمدن اور مشکلات کے شکار لوگوں کی مدد کرنے کے لیے اقدامات کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس رقم سے انتہائی کمزور اور پسماندہ افراد کی مدد ہوگی جو کہ موسم سرما میں اپنی مالی صورت حال کے حوالے سے تشویش میں مبتلا اورپریشان ہیں یہ ادائیگیاں ایسے وقت کی جارہی ہیں جب فنانس کمپنی بارکلے کارڈ کے ڈیٹا میں یہ سامنے آیا کہ فیول اور گروسریز جیسی ضروریات زندگی پر اخراجات میں اکتوبر میں سال بہ سال 5.7فیصد تک اضافہ ہوا ہے۔ یہ ستمبر کی گروتھ 3.3 فیصد سے خاصا زیادہ ہے جب سے یہ نمایاں ہوتا ہے کہ بڑھتی ہوئی پرائسز اثرانداز ہو رہی ہیں۔ بارکلیز کے مطابق برطانیہ میں تقریباً نصف کریڈٹ اینڈ ڈیبٹ کارڈ ٹرانزکشنز کی گئی ہیں۔ اس نے پیش گوئی کی کہ بہت سے کنزیومرز کرسمس کیلئے اپنی سپینڈنگ لمٹس کا تعین کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں