جرمنی نے ساڑھے نوہزار سے زائدافرادکوملک بدرکردیا.

برلن (ورلڈنیوز ویب ڈیسک) جرمنی سے ساڑھے نوہزار سے زائدافرادکوملک بدرکردیا گیا ہے جبکہ جرمنی بدر کیے گئے افراد کی سب سے زیادہ تعداد کو بلقان کی ریاستوں میں بھجوایا گیا۔
جرمن پارلیمان میں حزب اختلاف کی ایک جماعت نے پناہ گزینوں سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کی۔
جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے کی طرف سے دیکھی گئی وزارت داخلہ کی دستاویزات کے مطابق جرمنی نے اس سال جنوری سے ستمبر کے درمیان 9,567افراد کو ملک بدر کیا۔ وفاقی جرمن وزارت داخلہ نے یہ دستاویزی معلومات بائیں بازو کی حزب اختلاف کی سخت گیر جماعت دی لنکے کی قانون ساز کلارا بنگر کی ملک بدریوں سے متعلق معلومات مہیا کرنے کی درخواست کے جواب میں تیار کی تھی۔
اس کے مقابلے میں جرمنی نے 2021ء میں مجموعی طور پر 11,982افراد کو ملک بدر کیا تھا۔جن افراد کو جرمنی بدر کیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں