:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری، سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا

راولپنڈی: ( ویب نیوز ڈیسک) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے الوداعی دوروں کا سلسلہ جاری ہے، آرمی چیف نے آرمی میڈیکل کور کے مختلف شعبوں کا دورہ کیا،سرجن جنرل لیفٹیننٹ جنرل نگار جوہر بھی آرمی چیف کے ہمراہ تھیں ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ کیا،کمانڈنٹ سی ایم ایچ میجر جنرل محمد محسن قریشی نے جدید طبی سہولیات کے بارے میں بریفنگ دی ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کو دوران بریفنگ بتایا گیا کہ مریضوں کی دیکھ بھال پرہسپتال انتظامیہ کی توجہ کا مرکز ہے، سویلین ودیگر مریضوں کی سہولت کیلئے خصوصی کاﺅنٹر قائم کئے گئے ہیں، مریضوں کو دوستانہ ماحول فراہم کرنے، اٹینڈنٹ کیلئے بھی سہولیات فراہم کرنے کی کاوشیں جاری ہیں ۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے نئے تعمیر شدہ فوجیوں کے گیسٹ رومزکی اپ گریڈشدہ سہولیات کا دورہ کیا،آرمی چیف نے آرمی ہیلپ سنٹر، آرمڈ فورسز انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی کا بھی دورہ کیا۔

آرمی چیف نے اے ایم سی کے ڈاکٹروں کی لوث لگن کی تعریف کی،آرمی چیف نے صحت کی دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے میں شامل کی جانیوالی بہتری کو سراہا۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہاکہ فوجیوں کی صحت کی دیکھ بھال فوج کے فلاحی نظام کی بنیادی خصوصیت ہے ، معیاری صحت فوجیوں کے مورال کیلیے اہم ہے ،کور کمانڈر راولپنڈی لیفٹیننٹ جنرل ساحر شمشاد نے آرمی چیف کا استقبال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں