پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔ وزیر خزانہ اسحٰق ڈار

اسلام آباد: (انمول نیوز) وزیر خزانہ اسحٰق ڈارنے انتباہی انداز میں کہا ہے کہ ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں۔ پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہو گا۔ پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاترہوکر سوچنا چاہیے۔

وفاقی وزیر خزانہ نے پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ افواہ پھیلائی جارہی ہے کہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی نہیں کر سکے گا، انشاء اللہ وقت پرتمام ادائیگیاں کی جائیں گی، پاکستان سکوک بانڈز کے حوالے سے اپنی ادائیگی کر سکتا ہے، پاکستان کے ڈیفالٹ ہونے کی باتوں سے اجتناب کیا جانا چاہیے، پاکستان میں پٹرول اور ڈیزل کی کوئی کمی نہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے اپنی دائیگی میں کبھی ڈیفالٹ نہیں کیا، ملکی معیشت کے خلاف افواہیں پھیلانے والے باز رہیں، معیشت کے حوالے سے سیاسی وابستگی سے بالاترہوکربات کرنی چاہیے، ایسے بیانات سے اثرپڑتا ہے، یوروبانڈزبھی وقت پرادا ہوگا۔ ایسی افواہیں پھیلانا انتہائی غیرذمے دارانہ ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارے پرہماری نظر ہے، انشااللہ پاکستان سکوک بانڈز کی ادائیگی وقت پرکرے گا، قوم ایسے من گھڑت بیانات پر دھیان نہ دے، پاکستان کی خاطر سیاسی مخالفت سے بالاتر ہوکرسوچنا چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں