گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کرونا وائرس کے مزید 25 کیسز رپورٹ، 51 مریضوں کی حالت تشویشناک

اسلام آباد: (انمول نیوز) قومی ادارہ صحت ( این آئی ایچ) نے کہا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں 9 ہزار 103 کرونا ٹیسٹ کئے گئے ہیں۔

این آئی ایچ کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 9 ہزار 103 کرونا ٹیسٹ کئے گئے جن میں سے 25 افراد کے کورونا ٹیسٹ مثبت آئے ہیں۔

اس طرح گزشتہ 24 گھنٹوں میں کئے گئے مثبت کرونا ٹیسٹ کی شرح 0.27 فیصد رہی ہے، مزید برآں اس دوران کرونا وائرس سے کوئی بھی مریض جاں بحق نہیں ہوا جبکہ 51 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

کیٹاگری میں : صحت

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں