تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور اسے شامل تفتیش کرلیا گیا ے۔ مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ

لاہور: (انمول نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہا ہے کہ نواز شریف پر ارشد شریف کے قتل کا الزام لگانے والے تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا ہے اور اسے شامل تفتیش کرلیاگیا ہے۔

واضح رہے کہ اتوار کی شام لندن میں تسنیم حیدر نامی شخص نے سابق وزیراعظم نوازشریف پر سینیئر صحافی ارشد شریف اور پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے قتل کی منصوبہ بندی کا الزام عائد کیا تھا۔

مشیر برائے داخلہ و اطلاعات پنجاب عمر سرفراز چیمہ کا بیان سامنے آیا ہے جس میں انوں نے کہا ہے کہ تسنیم حیدر سے رابطہ ہوگیا اور اسے شامل تفتیش کرلیاہے۔

انہوں نے کہا کہ تسنیم حیدر کے اقبالی بیان کے بعد ن لیگ کی مرکزی، صوبائی اور ضلعی قیادت سےپوچھ گچھ ہوگی۔

دوسری جانب ترجمان پنجاب حکومت مسرت جمشید چیمہ کا کہنا ہے کہ لندن پلان سے متعلق مبینہ ویڈیو میں سامنے آنے والے انکشافات لرزہ خیز ہیں، شوٹرز سے ہمارے لیڈر کو قتل کرانے کی سازش کے کرداروں سے پردہ اٹھ چکاہے۔ لہٰذا عدلیہ سے اعلیٰ سطح کا کمیشن بناکرتحقیقات کامطالبہ کرتےہیں۔

اُدھر ن لیگ نے اعلان کیا کہ تسنیم حیدر کے الزامات پر انہیں برطانوی عدالت لے کر جائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں