الیکشن کمیشن آف پاکستان نے وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ پر عائد جرمانہ کالعدم قرار دے کر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان پر 50 ہزار روپے جرمانہ عائد کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق ضمنی انتخابات ضابطہ اخلاق خلاف ورزی کیس سے متعلق ممبر نثار درانی کی سربراہی میں چار رکنی بنچ نے سماعت کی۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان پر ڈی ایم او کی جانب سے جرمانہ کے خلاف اپیل پر فیصلہ سنا دیا۔
الیکشن کمیشن نے عمران خان کی جرمانہ کے خلاف اپیل مسترد کرتے ہوئے انکو 50 ہزار روپے جرمانہ ادا کرنے کا حکم دے دیا۔
سماعت کے دوران الیکشن کمیشن نے کہا کہ اپیل تین دن کے اندر دائر کی جا سکتی تھی۔