اسلام آباد: ( نمائیندہ انمول نیوز) وفاقی حکومت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنماءشہباز گل کی ضمانت مسترد کرنے سے متعلق سپریم کورٹ میں دائر درخواست واپس لے لی ہے۔
چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے شہباز گل کی ضمانت کے خلاف درخواست پر ان چیمبر سماعت کی۔ وفاقی حکومت کی جانب سے ایڈووکیٹ رضوان عباسی چیمبر میں پیش ہوئے اور درخواست واپس لینے کی استدعا کی۔
وکیل نے بتایا کہ شہباز گل نے اپنے جرم کو دہرایا ہے جس پر ان کے خلاف نیا مقدمہ بھی درج کرلیا گیا ہے اور اب ان کی ضمانت منسوخی کیلئے متعلقہ فورم پر درخواست دی جائے گی۔
سپریم کورٹ نے شہباز گل کی ضمانت منسوخی کی درخواست واپس لینے کی استدعا منظور کرلی۔
واضح رہے کہ اسلام آباد کی عدالت نے اداروں کو بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کو ضمانت پر رہا کیا ہے۔