پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ ، سال 2022 فروری کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے

پاکستان سٹیٹ بینک کے مطابق یورپی یونین کے رکن ممالک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا حجم 245 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جوسال 2022 فروری کے مقابلہ میں 3 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال 2022 فروری میں ترسیلات زر کا حجم 238 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

سٹیٹ بینک کی رپورٹ کے مطابق کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ خریداری کا رحجان بڑھا ہے، سال 2023 فروری میں اعداد و شمار کے مطابق صارفین نے کریڈٹ کارڈز سے87 ارب روپے کی خریداری کی جو گزشتہ سال 2022 فروری کے مقابلہ میں 32.9 فیصد زیادہ ہے، گزشتہ سال 2022 فروری میں صارفین نے کریڈٹ کارڈز کے ذریعہ 65 ارب روپے کی خریداری کی تھی۔

دوسری جانب پاکستان بیورو برائے شماریات کی رپورٹ کے مطابق مالی سال کے پہلے 8 ماہ میں مچھلی اور گوشت کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر بالترتیب 12.09 فیصد اور16.78 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی۔

جولائی سے فروری 2022 تک مچھلیوں سے بنی مصنوعات کی برآمدات سے ملک کو 300.180 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 12.09 فیصد زیادہ ہے جبکہ گوشت کی برآمدات کا حجم 256.97 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں 16.78 فیصد زیادہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں