0

شدیددھند کے باعث فلائٹ آپریشن شدید متاثر ، 11 پروازیں منسوخ ، 53 تاخیر کا شکار

کراچی: کراچی سے اسلام آباد کی 7 پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔ کراچی سے فیصل آباد کی دو پروازیں، لاہور سے کوئٹہ کی دو پروازیں، جدہ سے لاہور کی دو پروازیں، مسقط سے سیالکوٹ کی دو پروازیں اور اسلام آباد سے گلگت کی چار پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں۔شدید دھند کے باعث مختلف ایئرپورٹس پر فلائٹ آپریشن شدید متاثر ہونے کے باعث 11 پروازیں منسوخ اور 53 تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایوی ایشن ذرائع کا کہنا ہے کہ پنجاب میں دھند کے باعث 11 پروازیں منسوخ اور 3 کو متبادل ایئرپورٹس کی طرف موڑ دیا گیا۔ .

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں