پشاور: پی ٹی آئی بانی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ مجھے 24 نومبر سے پہلے گرفتار کر لیا جائے گا، پی ٹی آئی بانی کا پیغام ہے کہ 24 نومبر کو پوری تیاری کے ساتھ نکلیں۔وزیراعلیٰ ہاؤس میں پی ٹی آئی کا اجلاس زیر صدارت ہوا۔ آئی کی صدارت میں بیرسٹر گوہر، علی امین گنڈا پور، شیخ وقاص اکرم، عمر ایوب اور دیگر نے شرکت کی، اجلاس میں پنجاب سے اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے بھی شرکت کی۔اجلاس میں بشریٰ بی بی نے پردے کے پیچھے رہتے ہوئے پہلی بار خطاب کیا تاہم شرکاء کو تقریر کے دوران اپنے موبائل فون بند کرنے کی ہدایت کی گئی۔ تحریک انصاف کے بانی کی اہلیہ نے کہا کہ میرا سیاست میں آنے کا کوئی ارادہ نہیں، تحریک انصاف کے بانی آج پیغام دینے آیا ہوں، بانی پی ٹی آئی کا سیاسی پیغام کارکنوں تک پہنچانا مشکل ہے۔ عمران خان کی اہلیہ سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی پر تبادلہ خیال، اجلاس میں بانی پی ٹی آئی کی آخری کال پر بھرپور احتجاج ریکارڈ کرانے کا فیصلہ کیا گیا۔
پاکستان سے جرمنی کا ویزا حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری
روپے کی بے قدری جاری، انٹراور اوپن مارکیٹ میں ڈالر مہنگا
بھارتی آرمی چیف کا بیان مردہ گھوڑے میں جان ڈالنے کی ناکام کوشش ہے: آئی ایس پی آر
پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع اور چیف آف آرمی سٹاف کے بیانات کو مسترد کر دیا
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں بڑی کمی کا امکان
پی ٹی آئی کے ارکان قومی اسمبلی کے اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے
پاکستان کبھی بھی امریکا کا ٹیکنیکل اتحادی نہیں رہا: ترجمان امریکی قومی سلامتی
موجودہ پروگرام آخری آئی ایم ایف پروگرام ہوگا: محمد اورنگزیب
2024 میں کتنے بیرون ملک ملازمت کیلئے چلے گئے ؟ حیران کن اعدادو شمار سامنے آ گئے
چند گھنٹوں کا مارشل لا مہنگا پڑ گیا، جنوبی کوریا کے صدر گرفتار