بانی پی ٹی آئی کیخلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے اشارے نہیں ملے، برطانیہ

برطانوی سیکرٹری خارجہ ڈیوڈ لیمی نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کے بانی کے خلاف فوجی عدالت میں ٹرائل کے کوئی اشارے نہیں ملے۔ ڈیوڈ لیمی نے کم جانسن ایم پی کے خط کے جواب میں برطانوی موقف واضح کیا۔ کم جانسن ایم پی نے یہ خط پی ٹی آئی کے بانی بین الاقوامی امور کے مشیر زلفی بخاری کی درخواست پر لکھا۔ڈیوڈ لیمی نے کہا کہ پاکستانی حکام کی جانب سے پی ٹی آئی کے بانی کے خلاف فوجی عدالت میں مقدمہ چلانے کے کوئی اشارے نہیں ملے، حکام صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عدالتی معاملات ملک کا اندرونی مسئلہ ہیں، یہ واضح ہے کہ بین الاقوامی ذمہ داریاں اور بنیادی آزادیوں کا احترام ضروری ہے، سیاسی مخالفت، آزادی اظہار اور اجتماع کی آزادی جیسے مسائل پر تحفظات ہیں۔ زلفی بخاری نے اے.کم جانسن ایم پی کی جانب سے بھیجے گئے خط پر مختلف جماعتوں کے 20 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط تھے۔ خط ایک ماہ قبل 26ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے بعد عدلیہ میں ہونے والی تبدیلیوں کے تناظر میں لکھا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں