اسلامی نظریاتی کونسل کو انتظامی امور پر رائے دینے کا اختیار نہیں، بیرسٹر گوہر

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ اسلامی نظریاتی کونسل حکومت کی روزمرہ کی کارروائیوں میں رائے نہیں دے سکتی، اسلامی نظریاتی کونسل کو کسی انتظامی معاملات پر رائے دینے کا اختیار نہیں۔ بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ آئین کے مطابق کونسل کے اختیارات اور فرائض ہیں کہ وہ قانون بناتے وقت رائے دے، قانون بن رہا ہے یا غیر اسلامی ہے تو رائے دی جا سکتی ہے۔ پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا۔کہ ادارے اپنے اختیارات آئینی حدود میں رکھیں، اسلامی نظریاتی کونسل آئین کے آرٹیکل 228 کے مطابق بنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں