دہشت گردوں کے ملک سے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے، وزیرِاعظم

وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان کے سپاہی اور ان کے اہل خانہ ملک کی بقا کے لیے لازوال قربانیاں ہیں وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کے مکمل خاتمے تک جنگ جاری رکھیں گے۔ پوری قوم جنگ میں اپنے بہادر سپاہیوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔۔مجھ سمیت پوری قوم کو اپنے شہداء اور ان کے خاندانوں پر فخر ہے۔ وزیر اعظم نے چھ دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے اور زخمی کرنے اور چار دیگر کو گرفتار کرنے پر سیکورٹی فورسز کے افسران اور جوانوں کی تعریف کی۔ انہوں نے دہشت گردوں کے خلاف بہادری سے لڑنے والے 7 بہادر جوانوں کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وزیراعظم نے شہداء کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا اور صبر کی دعا کی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز بلوچستان کے ضلع قلات میں سیکیورٹی فورسز کی چوکی پر حملے میں 7 اہلکار شہید جب کہ جوابی کارروائی میں 6 دہشت گرد ہلاک اور 4 زخمی ہوگئے تھے۔

انمول اردو نیوز

Recent Posts

اسپین کشتی حادثے میں پاکستانیوں کی ہلاکت، وزیراعظم نے رپورٹ طلب کرلی

شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…

8 hours ago

دہشت گردی سے غافل ہم چسکے کے متلاشی لوگ

تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…

8 hours ago

برطانوی معطل رُکن پارلیمنٹ نے شہری پر تشدد کا جرم قبول کر لیا

برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…

9 hours ago

اسپین؛ تارکین وطن کی کشتی ڈوبنے سے 44 پاکستانی سمیت 50 افراد ہلاک

درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…

9 hours ago

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 ماہ، لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی گروتھ منفی ریکارڈ

وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…

12 hours ago

بغیر کسی قصور کے 5 ماہ جیل میں رہ کر آئی ہوں: مریم نواز

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…

13 hours ago