0

صوبائی حکومت کی توجہ صرف جلسوں اور جلوسوں پر ہے گورنر خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومت پر تنقید

جلسے جلسوسوں سے قیدی رہا نہیں ہوتے،گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت کی توجہ صرف جلسوں اور جلوسوں پر ہے، جلسوں اور جلوسوں سے قیدیوں کو رہا نہیں کیا جاتا۔ ڈیرہ اسماعیل خان پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ کے پی میں سنگین مسئلہ امن و امان کا ہے اور صوبائی حکومت امن و امان کے حوالے سے مکمل طور پر ناکام ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ صرف جلسوں اور جلوسوں پر ہے اور انہیں یقین ہے کہ ان کے بانی قائد کو ایسی کارروائی سے رہائی مل جائے گی۔ریلیوں اور جلوسوں سے کوئی قیدی رہا نہیں ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ کے پی کے عوام اور ان کے وسائل کو احتجاج اور ریلیوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔ سرکاری ماتحت اداروں میں تنخواہیں نہیں دی جا رہی، کے پی میں روزانہ فوجیوں کے جنازے اٹھ رہے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ فوج صوبے سے نکل جائے۔ جناب فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ پولیس پر مکمل اعتماد ہے لیکن جو سہولت فوج کے پاس ہے وہ پولیس کے پاس نہیں ہے۔لے لیں صوبے کو غنڈہ گردی سے کچھ حاصل نہیں ہونے والا۔ گورنر خیبرپختونخوا نے اعلان کیا کہ بلاول بھٹو جلد ڈی آئی خان میں لفٹ کینال کا افتتاح کریں گے جس سے سبز انقلاب آئے گا۔ انہوں نے کہا کہ کوشش ہے کہ منصوبہ بندی سے دہشت گردی کا مقابلہ کیا جائے۔ فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ سے غیر رسمی ملاقات ہوئی، انتظامیہ قانون پر عمل درآمد میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، پاراچنار میں ایک ماہ سے سڑک بلاک ہے۔ اور حکومت اس مسئلے کے حل کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں