لاہور کی سیشن عدالت نے اداکارہ نرگس پر مبینہ تشدد کے کیس میں ملزمان سے تفتیش کا حکم دے دیا۔ اداکارہ نرگس کے شوہر کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے ملزم ماجد بشیر کی ضمانت میں 2 دسمبر تک توسیع کردی۔واضح رہے کہ چند روز قبل اداکارہ نرگس کو لاہور کے علاقے ڈیفنس میں ان کے شوہر انسپکٹر ماجد بشیر نے مبینہ طور پر تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔ پولیس کے مطابق میاں بیوی کے درمیان پیسوں کو لے کر جھگڑا ہوا۔پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ نرگس جھگڑے کے بعد رات کو تھانے آئی تھیں۔پولیس نے بتایا کہ نرگس کے بھائی نے الزام لگایا کہ بہنوئی روزانہ اس کی بہن کو تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔یاد رہے کہ اداکارہ نرگس نے چند سال قبل انسپکٹر ماجد بشیر سے شادی کی تھی۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…