پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما ندیم افضل چن نے کہا ہے کہ شریف خاندان کی جانب سے حسن نواز کے دیوالیہ ہونے کی وجہ سے بھٹو دور کی بات کرنا غلط ہے۔ برطانیہ میں بھی بھٹو دور بیچ میں کہاں آ گیا۔ ندیم افضل چن نے شریف خاندان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ قوم کو سچ بتائیں کہ آپ نے خود کو دیوالیہ قرار دیا۔تاکہ برطانیہ میں ٹیکس نہ دینا پڑے، یہاں جو کام ہے وہی وہاں ہے، کچھ تو شرم آنی چاہیے۔ حسن نواز کو لندن ہائی کورٹ نے دیوالیہ قرار دے دیا، شریف خاندان کا ردعمل سامنے آگیا پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اگر پیپلز پارٹی کی قیادت نے انہیں نہ روکا تو پورا کچا چٹھا کھول دیں گے۔واضح رہے کہ شریف خاندان نے لندن ہائی کورٹ سے سابق وزیراعظم نواز شریف کے صاحبزادے حسن نواز کی کمپنی کو دیوالیہ قرار دینے پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔شریف خاندان کے ترجمان نے کہا کہ دیوالیہ پن کا عمل 1972 میں شروع ہوا، جب ذوالفقار بھٹو نے صنعتوں کو قومیا لیا، متاثرین میں شریف خاندان بھی شامل تھا۔
0