پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد یوسف کا استعفیٰ قبول نہیں کیا۔ ذرائع کے مطابق محمد یوسف نے چند روز قبل بیٹنگ کوچ کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ محمد یوسف کو نئی ذمہ داری سونپی جائے گی۔ 2، 3 ذمہ داریوں کی پیشکش کی جائے گی، جن میں سے سابق کرکٹر کو ذمہ داریوں میں سے ایک کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ پی سی بی آئندہ بھی عبدالرزاق سے رابطہ کرکے انہیں نئی ذمہ داری دے گا۔۔واضح رہے کہ کچھ روز قبل پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی محمد یوسف نے قومی ٹیم کے سلیکٹر کے عہدے سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔
0