0

بشریٰ بی بی نے کہا جو 5 ہزار لوگ نہیں لائے گا اسے ٹکٹ نہیں ملے گا: شرجیل میمن

سندھ کے وزیر اطلاعات شرجیل میمن نے کہا ہے کہ بشریٰ بی بی نے کہا ہے کہ جو 5 ہزار افراد کو احتجاج میں نہیں لائے گا اسے پارٹی ٹکٹ نہیں دیا جائے گا۔ کراچی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کچھ قوتیں معیشت چاہتی ہیں علی امین گنڈا پور پہلے ڈیل کر کے اسلام آباد سے چلے گئے۔ یرغمال گروپ ملک میں افراتفری چاہتا ہے۔ شرجیل میمن نے کہا کہ ریاست سے اسلحہ کے زور پر کچھ نہیں منایا جا سکتا، تشدد سے کبھی نہیں۔ مسئلہ حل نہیں ہوتا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کو ملکی ترقی ہضم نہیں ہو رہی، وہ 9 مئی جیسے واقعات کو دہرانا چاہتی ہے، کے پی حکومت کے وسائل اسلام آباد کے خلاف استعمال ہوئے۔ شکایات کے لیے کمپلینٹ سیل قائم کر دیا گیا، کمانڈ اینڈ کنٹرول سنٹر کا آج افتتاح کر دیا گیا، عوام کی بس سروس کی سی سی ٹی وی سے نگرانی کی جائے گی، شکایات کے اندراج کے لیے بسوں پر نمبرز لگا دیے گئے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں