0

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج ایک اور نئی تاریخ رقم ہوگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا عالم ہےجہاں 100 انڈیکس ملکی تاریخ کی نئی بلندیوں کو چھو گیا۔ کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان دیکھا گیا، کاروبار کے دوران اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کی لہر۔ جاری رکھا۔ کے ایس ای 100 انڈیکس میں 400 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس پہلی بار 96 ہزار 300 پوائنٹس کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس نے کاروبار کے دوران 96 ہزار 36 کی نئی بلند ترین سطح بنائی تھی۔ کاروباری ہفتے کے دوسرے روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز مثبت زون میں ہوا اور بعد ازاں پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 860 پوائنٹس کے اضافے سے 95 ہزار 856 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس سے قبل پیر کو کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 94,995 پوائنٹس پر بند ہوا۔ تھااور اسٹاک مارکیٹ میں 19 ارب 37 کروڑ 58 لاکھ 54 ہزار 288 روپے مالیت کے 37 کروڑ 78 لاکھ 88 ہزار 671 شیئرز کا لین دین ہوا۔
واضح رہے کہ گزشتہ چند ہفتوں سے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا عالم ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ مارکیٹ میں مسلسل تیزی اور مارکیٹ شیئرز میں مسلسل ریکارڈ قائم ہونا سرمایہ کاروں کے اعتماد کا مظہر ہے۔ PSX نے حالیہ ہفتوں میں کئی ریکارڈ بلندیاں قائم کی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں