شاہ رخ خان نے گزشتہ روز دبئی میں ‘گلوبل فریٹ سمٹ’ میں شرکت کی جہاں انہوں نے زندگی میں ناکامیوں کا سامنا کرنے کے بارے میں بات کیبالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان نے اعتراف کیا ہے کہ وہ فلموں کی ناکامی پر باتھ روم میں بیٹھ کر روئے ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ ناکامی کا احساس مجھے بہت برا لگتا ہے، اس لیے جب بھی میں ناکام ہوتا ہوں تو باتھ روم میں بیٹھ کر بہت روتا ہوں، لیکن میں کسی کو یہ نہیں بتاتا کہ میں کتنا برا محسوس کر رہا ہوں۔ اداکار نے کہا کہ میں اپنی کسی فلم کی ناکامی پر رونے کے بعد خود کو سمجھاتا ہوں۔یہ کہ دنیا میرے خلاف نہیں ہے اور میری فلم باکس آفس پر ناکام ہوئی اس لیے نہیں کہ دنیا میرا کیرئیر تباہ کرنے کی سازش کر رہی ہے بلکہ اصل وجہ یہ ہے کہ فلم بناتے وقت مجھ سے غلطی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ زندگی میں ایسے لمحات آتے ہیں جب انسان مایوسی کا شکار ہونے لگتا ہے لیکن ایسے وقت میں مایوس ہونے کے بجائے اپنی زندگی میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑتا ہے اور آگے بڑھنا پڑتا ہے۔شاہ رخ خان کا مزید کہنا تھا کہ ناکامی کی صورت میں پہلے شخص کو اپنی غلطی تسلیم کرنے کی ضرورت ہوتی ہے کہ میں نے اس پروجیکٹ پر کام کرتے ہوئے خود غلطی کی ہے یا میں نے مارکیٹنگ کی حکمت عملی کو ٹھیک سے نہیں سمجھا۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ جب ناکامی کا سامنا ہو تو انسان کو اپنی غلطی تسلیم کرنی چاہیے اور پھر اس غلطی کو زندگی میں کچھ نیا سیکھنے اور آگے بڑھنے کا موقع سمجھنا چاہیے۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…