ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ: جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی

جنوبی افریقہ کی ٹیم ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور پہنچ گئی۔ بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ورلڈ کپ ہفتے سے لاہور میں شروع ہوگا۔ دوسری جانب بھارت پاکستان کی میزبانی میں بلائنڈ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے دستبردار ہوگیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی حکومت نے بلائنڈ کرکٹ ٹیم کے لیے پرمٹ (این او سی) جاری کرنے سے انکار کر دیا ہے۔چوتھے ٹی ٹوئنٹی بلائنڈ کرکٹ ورلڈ کپ کے لیے 16 رکنی قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں