آسکر ایوارڈ جیتنے والے معروف بھارتی موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان کی اہلیہ سائرہ بانو کی جانب سے علیحدگی کے اعلان کے بعد اے آر رحمان کا ردعمل بھی سامنے آگیا۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر گلوکارہ نے دل دہلا دینے والی پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ہم ایک ساتھ 30 سال مکمل کرنے کی امید رکھتے ہیں۔علیحدگی کی خبروں پر خاموشی توڑتے ہوئے انہوں نے لکھا ہے کہ امید تھی کہ وہ ایک ساتھ شادی کے 30 سال مکمل کریں گے لیکن ایسا نہ ہوسکا، اس کے برعکس یہ رشتہ غیر متوقع طور پر ختم ہوگیا۔انہوں نے لکھا کہ ٹوٹے ہوئے دلوں کے بوجھ تلے خدا کا تخت بھی کانپتا ہے لیکن پھر بھی ہم اس میں کچھ بہتری تلاش کر سکتے ہیں، اس کا مقصد۔اے آر رحمان نے پرائیویسی کا خیال رکھنے پر اپنے دوستوں، خاندان اور مداحوں کا شکریہ ادا کیا اور لکھا کہ ہماری زندگی کے اس نازک دور میں ہماری پرائیویسی کا احترام کرنے اور ہم پر مہربانی کرنے کا بہت بہت شکریہ۔سائرہ بانو نے اپنی جذباتی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے عوام سے رازداری کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ درد اور کرب کے درمیان کیا گیا ہے۔ اکیلا چھوڑ دو۔واضح رہے کہ اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی شادی 1995 میں ہوئی تھی اور دونوں کے 3 بچے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز شادی کے 29 سال بعد اے آر رحمٰن کی اہلیہ سائرہ بانو نے اپنے شوہر سے علیحدگی کا اعلان کیا تھا۔میڈیا کی رپورٹس کے مطابق سائرہ بانو کی وکیل وندنا شاہ نے جاری کردہ بیان میں کہا تھا کہ ’کئی سال کی شادی کے بعد سائرہ نے اپنے شوہر اے آر رحمٰن سے علیحدگی کا مشکل فیصلہ کیا ہے، یہ فیصلہ ان کے تعلقات میں جذباتی دباؤ کے باعث لیا گیا ہے۔
برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسرائیل نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی، میڈیا
حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
جوبائیڈن کا سبکدوشی سے قبل 5 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان، ڈاکٹر عافیہ کا نام شامل نہیں
نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز کا واٹر سیلوٹ سے استقبال