عمران خان کی ضمانت منظور، رہائی کا حکم

اسلام آباد: اسلام آباد ہائی کورٹ نے توشہ خانہ 2 کیس میں عمران خان کی ضمانت منظور کرتے ہوئے رہا کرنے کا حکم دے دیا۔ کیس میں درخواست ضمانت پر سماعت۔ سماعت کے دوران ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے کہا کہ عدالت جو بھی فیصلہ کرے، یہ میڈیا میں پہلے ہی موجود ہے کہ ضمانت مل جائے گی۔جس پر جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کہا کہ خود کو میڈیا سے الگ کر لیں۔ جسٹس گل حسن اورنگزیب نے ریمارکس دیئے کہ میڈیا میں کہا جاتا ہے کہ وہ جان کر بیمار ہوئے، وہ جانتے بوجھتے نہیں آئے، میڈیا سنسنی نہیں پھیلائے گا تو کاروبار کیسے چلے گا۔ عدالت نے وکیل سے استفسار کیا کہ جیولری سیٹ کا اندازہ کیسے لگایا؟ جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ یہ عدالت میں استغاثہ بتائے گا۔انہوں نے کہا کہ الزام ہے کہ پی ٹی آئی بانی نے ذاتی مفاد کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کیا، اس چالان میں واضح نہیں کہ اصل ملزم کون ہے، عمران خان کو توشہ خانہ نیب کیس میں 14 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں