پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 24 نومبر کو اسلام آباد میں احتجاج کے پیش نظر 23 نومبر سے انٹرنیٹ اور موبائل سروس جزوی معطل کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔اس حوالے سے وزرات داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ اور موبائل سروس اسلام آباد، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں معطل کی جاسکتی ہے۔ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق 22 نومبر سے موبائل انٹرنیٹ سروس پر فائر وال ایکٹیو کردی جائے گیفائر وال فعال ہونے سے انٹرنیٹ سروس سست ہو جائے گی۔ وزارت داخلہ کے ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ سوشل میڈیا ایپس پر ویڈیوز اور آڈیو ڈاؤن لوڈ کرنا ممکن نہیں ہوگا۔ صورتحال کو دیکھتے ہوئے بعض مقامات پر انٹرنیٹ اور موبائل سروس کسی بھی وقت معطل کی جا سکتی ہے۔ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے کہا تھا کہ احتجاج کی تیاریاں مکمل ہیں، علیمہ خان نے احتجاج کی تاریخ کا اعلان کردیا ہے۔
0