اسلام آباد ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے وفاقی دارالحکومت میں 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کو روکنے کے لیے دائر درخواست پر وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو آج طلب کرلیا۔اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے سماعت کے دوران پی ٹی آئی کو بتایا کہ تحریک انصاف کی جانب سے 24 نومبر کو ہونے والے احتجاج کو روکنے کی درخواست کی گئی ہے۔ درخواست گزار کے وکیل راجہ رضوان عباسی روسٹرم پر آئے اور موقف اختیار کیا کہ پی ٹی آئی کا غیر قانونی احتجاج روکنے کا حکم دیا جائے۔تحریک انصاف کے رویے کی وجہ سے اسلام آباد کو روز بروز ایسی صورتحال کا سامنا ہے۔ بعد ازاں عدالت نے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور سیکرٹری داخلہ کو آج طلب کر لیا۔ چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ ڈویژن بنچ کے بعد کیس کی سماعت آج ہوگی۔ اس سے قبل تاجروں نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے احتجاج کو روکنے اور غیر قانونی قرار دینے کے لیے اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ انجمن تاجران کے صدر اسد عزیزدرخواست رضوان عباسی ایڈووکیٹ نے دائر کی، جس میں وزارت داخلہ، چیف کمشنر، آئی جی اسلام آباد اور چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کو فریق بنایا گیا۔
شہباز شریف نے اسپین میں تارکین وطن کی کشتی کے حادثے میں 40 پاکستانیوں کے…
تحریر ۔۔۔۔نصرت جاوید ملالہ یوسف زئی گزرے ہفتے کے آخری دو دن اسلام آباد میں…
برطانیہ کی لیبر پارٹی کے رکن پارلیمنٹ رکن پارلیمنٹ نے معافی کا جرم قبول کر…
درجنوں تارکین وطن کشتی کے ذریعے اسپین جانے کی کوشش میں گہرے سمندر میں حادثے…
وفاقی ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کی کارکردگی کی رپورٹ جاری کردی۔ پہلے 5 ماہ…
وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ بغیر کسی قصور کے 5 ماہ…