سائرہ کے وکیل کا بیان بالی ووڈ کے مشہور آسکر ایوارڈ یافتہ موسیقار اور گلوکار اے آر رحمان اور سائرہ بانو کی علیحدگی میں تیسرے شخص کے ملوث ہونے کی افواہوں پر سامنے آیا۔شادی کے 29 سال بعد جوڑے نے رشتہ ختم کرنے کا اعلان کیا۔ یہ اعلان سائرہ بانو کے وکیل کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں سامنے آیا ہے۔ جس میں انہوں نے اس فیصلے کو دونوں کی رضامندی قرار دیا۔تاہم ان کی کہانی نے اس وقت نیا موڑ لیا جب گلوکارہ کی باس پلیئر موہنی ڈے نے بھی اسی وقت طلاق کا اعلان کر دیا جس کے بعد لوگوں نے دونوں ناموں کو آپس میں جوڑنا شروع کر دیا۔بعد ازاں سائرہ بانو کے وکیل نے اے آر رحمان اور ان کی ساتھی گٹارسٹ موہنی ڈی کے بارے میں پھیلائی جانے والی خبروں پر وضاحت دی۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وکیل وندنا شاہ کا کہنا تھا کہ یہ دونوں واقعات آپس میں جڑے ہوئے ہیں۔ کوئی تعلق نہیں۔ سائرہ اور رحمان صاحب نے یہ فیصلہ خود کیا ہے اور کسی تیسرے فرد کا اس میں کوئی کردار نہیں ہے۔وکیل کا اپنے انٹرویو میں مزید یہ بھی کہنا تھا کہ یہ علیحدگی ایک خوشگوار ماحول میں ہو رہی ہے اور مالی معاملات پر ابھی کوئی گفتگو نہیں ہوئی ہے۔
برطانیہ: ملزم نے ساؤتھ پورٹ میں 3 لڑکیوں کے قتل کا اعتراف جرم کرلیا
حکومت کا بجلی کی خرید و فروخت کا نیا نظام متعارف کرانے کا فیصلہ
اپوزیشن اور حکومت کے درمیان میچ نہیں مذاکرات چل رہے ہیں، یوسف رضا گیلانی
اسرائیل نے حماس کی 20 بٹالینز ختم کیں لیکن وہ تباہ نہیں ہوئی، میڈیا
حکومت کا 9 مئی پر جوڈیشل کمیشن بنانے سے انکار، پی ٹی آئی مطالبات پر جواب تیار
عارف علوی کی 30 دن کیلئے حفاظتی ضمانت منظور
حج 2025ء کی تیاری میں کسی قسم کی لاپرواہی قبول نہیں: وزیرِ اعظم
اسلام آباد ہائیکورٹ کے2ایڈیشنل ججز نے حلف اٹھا لیا
جوبائیڈن کا سبکدوشی سے قبل 5 افراد کیلئے عام معافی کا اعلان، ڈاکٹر عافیہ کا نام شامل نہیں
نیوگوادر انٹرنیشنل ائیرپورٹ کا افتتاح، پہلی پرواز کا واٹر سیلوٹ سے استقبال