روسی صدر ولادی میر پیوٹن نے شمالی کوریا کو کئی جانور تحفے میں دیے ہیں۔روسی حکام کے مطابق صدر پیوٹن نے روس اور شمالی کوریا کی دوستی کی علامت کے طور پر شمالی کوریا کو درجنوں جانور تحفے میں دیے۔روسی حکام کے مطابق تحفے میں دیئے گئے جانوروں میں 1 شیر، 2 ریچھ، 2 یاک، 5 سفید طوطے، مختلف انواع کے 25 تیتر اور 40 بطخیں شامل ہیں۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ان جانوروں کو روس کے دارالحکومت ماسکو سے شمالی کوریا کے شہر پیانگ یانگ کے چڑیا گھر میں منتقل کیا گیا ہے۔اس سے قبل روسی صدر نے 24 اعلیٰ نسل کے گھوڑے تحفے میں دیے جب کہ شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے کتوں کا ایک جوڑا روسی صدر کو بھیجا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق روس اور شمالی کوریا نے اس سال کے شروع میں مغربی ممالک کی سخت پابندیوں کے تحت باہمی دفاعی معاہدے پر دستخط کیے تھے۔
سرد موسم کے باعث ٹرمپ کی حلف برداری کی تقریب اِن ڈور کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی حکومت نے غزہ جنگ بندی معاہدے کی منظوری دیدی
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی شرح نمو کا ہدف 3.2 سے کم کرکے 3 فیصد کردیا
19 جنوری کو ٹک ٹاک پر پابندی عائد ہوگی یا نہیں؟ صدر جو بائیڈن نے اپنا فیصلہ کرلیا
برطانیہ کا یوکرین سے 100سالہ شراکت داری کا معاہدہ
حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے مطالبات مسترد کئے جانے کا امکان
پی ٹی آئی کا 190 ملین پاؤنڈ ریفرنس کے فیصلے کو چیلنج کرنے کا اعلان
مذاکرات کا کیا ہوگا، بیرسٹر گوہر نے آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کردیا
پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی متاثر، قیمتوں میں ہفتہ وار اضافے کا امکان
190 ملین پاؤنڈ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا فیصلہ ہے، عطاتارڑ